Uncategorized

لاہور، بی بی پاکدامنؒ پر سالانہ عرس کا آغازعقیدت مندوں کا رش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  لاہور میں بی بی پاک دامن ؒ پر سالانہ عرس کا آغاز ہوگیا ہےعقیدت مندوں کی کثیر تعداد کی دربار پر حاضری۔

صوفیاء نے ہمیشہ امن و بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ بہت سے ایسے صوفی ہیں جو تمام مسالک و مذاہب کیلئے محترم سمجھے جاتے ہیں۔ لاہور میں موجود دربار بی بی پاکدامنؒ بھی ایسی ہی ہستی ہیں جن کے بارے میں اہل تشیع اور اہلسنت کے الگ الگ نظریات ہیں تاہم وہ تمام مسالک میں احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔ اہلسنت عقیدت مندوں کی جانب سے بی بی پاک دامنؒ کے سالانہ عرس کے پہلے روز کی تقریبات کا آغاز ہوا تو عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے دربار پر حاضری دی۔ عرس کے موقع پر محفل میلاد اور محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا۔

سالانہ عرس کے موقع پر آئے زائرین نے فاتحہ خوانی کی، نوافل ادا کیے اور دعائیں کیں، عرس کے پہلے روز میلاد مصطفی(ص) کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نعت خواں حضرات نے خوبصورت کلام پیش کیے۔ اس موقع پر حاضرین کا کہنا تھا وہ کئی سالوں سے دربار پر حاضری دینے آتے ہیں اور یہاں سے ان کی دل کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button