حسینی اسٹیج کے تقدس کوپامال کرنےکی اجازت نہیں دیں گے، شیعہ علما کونسل
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل شمالی پنجاب کے اجلاس مین فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسٹیج حسینی پر خود ساختہ عقائد پیش کرنیوالے غالی اور نصیری مقررین کی بدکلامی کا صبر و تحمل اور قانونی طریقے سے سدباب کیا جائے گا اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ تکفیری عناصر کی اتحاد امت میں رخنہ ڈالنے کی سازشوں میں ناکامی کے بعد استعماری قوتیں اب فتنہ نصیریت اور غالیت کی خباثتیں شروع کروا کر قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں جن کا ریاستی ادارے نوٹس لیں۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب نے ضلعی انتخابات 31 مارچ تک مکمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ضلعی سطح پر لیگل کمیٹیاں اور ڈویژنل سطح پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
31 مارچ تک شیعہ علماء کونسل کے ضلعی انتخابات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبائی کابینہ میں سے کوئی رکن ضرور ضلعی انتخابی عمل کی نگرانی کرے گا۔ میڈیا سے بہتر تعلقات اور شیعہ علماء کونسل کی سرگرمیوں عوام تک پہنچانے کیلئے ڈویژنل سطح پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور عزاداری سیدالشہداء کے مسائل کے حل کیلئے ہر ضلع سے باہر وکلاء پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے۔ اجلاس سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے تنظیمی فعالیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا اتحاد پیغام دنیا تک پہنچائیں گے۔
صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی زیرصدارت اجلاس میں مولانا جعفر عباس نقوی، ساجد حسین نقوی، مولانا رائے ظفر علی، ڈاکٹر ممتاز حسین، مرزا تقی علی، میاں فرزند علی چھچھر، حسین عباس، انتظار نقوی اور دیگر نے بھی شرکت میں۔