پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی سمیت ملک کے کسی حصے میں مہدی فورس کا کوئی وجود نہیں، فیصل رضا عابدی

اس سوال پر کہ کیا کراچی میں وہ مہدی فورس کو اب تک چلا رہے ہیں؟ فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ کیا تمہارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے، اگر نہیں تو یہ سوال کس کے کہنے پر کر رہے ہو؟ طالب علم کا کہنا تھا کہ سر آپ تحمل سے سوال مکمل کرنے دیں اس کے بعد جواب دے دیجئے گا، جس پر فیصل عابدی نے کہا کہ تم ٹھنڈا پانی پیو، میں ایسے سوالات نہیں سن سکتا۔ پی پی رہنما کے بقول کراچی سمیت ملک کے کسی حصے میں مہدی فورس کوئی وجود نہیں رکھتی، مجھے کوئی فورس بنانے کی ضرورت نہیں، میں اس فورس سے تعلق رکھتا ہوں جس کا نام پیپلز پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم شدت پسند تنظیموں سے میری جان کو خطرہ ہے، صدر زرداری کی بہادری کی وجہ سے ان سے عشق کرتا ہوں، مجھے کسی کا خوف نہیں۔ اس سوال پر کہ آپ کی جماعت کراچی میں 4 سال کے عرصے میں امن قائم نہیں کر سکی، اب جو عمران خان کرنا چاہتا ہے تو اسے ہی کر لینے دیں، فیصل عابدی نے کہا کہ گدھے کو چاہے جتنا مربہ کھلا دو گھوڑا نہیں بن سکتا۔