پاکستانی شیعہ خبریں

جماعت اسلامی کے ہیکرز کی جانب سے شیعت نیوز ہیک کرنے کی کوشش ناکام

Shiitenews-under-attackشیعت نیوز کی ویب سائٹ کو اسلامی جمیعت طلبہ اور جماعت اسلامی کے ہیکرز  کی جانب سے ہیک کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
 شیعت نیوزکی ویب ٹیم کے نمائندے احمد علی نے بتایا کہ جماعت اور جمیعت کے یکرز نے شیعت نیوز کی ویب سائٹ حملے اس وقت شروع کیے جب شیعت نیوز نے اسلامی جمیعت طلبہ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں یوم حسین علیہ السلام کے پروگرام پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے ساتھ حملے کی خبر نشر کی گئی اور ساتھ میں اس حملے کی ویڈیو فوٹیج بھی اپلوڈ کی گئی۔ ہیکرز کی جانب سے شیعت نیوز کی ویب سرور پر غیر ضروری لوڈ ڈال کر شیعت نیوزکی ویب سائٹ کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بر وقت 
حفاظتی اقدامات اور جواب نے ہیکرز کو منہ کی کھانی پڑی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جامعہ پنجاب لاہور میں نام نہاد اسلامی جماعت ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے یوم حسین علیہ السلام کی تیاریوں میں مصروف عمل شیعہ طلباء پر فایرنگ ،پتھراو اور ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا جبکہ بعد ازاں زخمی ہونے والے شیعہ طلباء کو اسپتال میں ۳۰۰ جماعتی دہشت گردوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔اس عنوان سے شیعت نیوز کی ویب سایٹ پر خصوصی ویڈیو موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button