Uncategorized

ملت تشیع کا ایک اور فعال فرد لاپتہ کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد میں ملت جعفریہ کےفعال افراد کی بے جرم وخطا اسیری کا سلسلہ جاری  ہے۔ ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنما سبط اصغر پولیس کے ہاتھوں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما سید سبط اصغر کو سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے دو روز قبل اورنگی ٹائون سےرات کے وقت ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ، ان کے اہل خانہ اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما ان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن تاحال ا ن کے حوالے سےکوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے۔

 ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہاہے کہ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنما اورمعروف سماجی شخصیت سبط اصغر زیدی کے پولیس کے ہاتھوں بغیر وارنٹ گرفتاری(اغواء) کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سبط اصغر اورنگی ٹائون کے رہائشی ہیںانہیں دو روز قبل پولیس نے گھر سے گرفتار کیا مگروہ تاحال لاپتہ ہیں، سماجی رہنما سبط اصغر زیدی ضلع غربی میں کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں،ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، سبط اصغر کو کس بنیاد پر گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا؟ وزیر اعلیٰ سندھ واقعے کا فوری نوٹس لیں،وزیر اعلی و آئی جی سندھ سے سبط اصغر زیدی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک بھر سے ملت تشیع کے فعال افراد کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے جو تاحال ختم نہیں ہوسکا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے احتجاجی تحریک شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما راشد رضوی کی قیادت میں جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button