تفتان، ہزاروں زائرین 14 دنوں سے بارڈر پر محصور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تفتان بارڈر پرزائرین کو کانوائے کے نام پر پریشان کیے جانے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں زائرین پاک ایران بارڈرتفتان پر 14دنوں سے محصورہیں۔متعلقہ حکام کانوائے کےنام پر زائرین کو تنگ کررہے ہیں۔ زائرین نے کانوائے کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج شروع کردیاہے۔ زائرین نے پاک ایران شاہراہ کو دھرنا دیکر بلاک کردیا ۔زائرین نے تنگ آکر سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور حکام کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔
واضح رہے کہ پاک ایران بارڈر تفتان پر ہزاروں زائرین 12 دنوں سے محصورہیں۔جن میں خواتین،بچے اور بزرگ شامل ہیں۔میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے زائرین نے کہا ہے کہ اکثر زائرین کے پاس پیسے ختم ہوگئے ہیں،جبکہ بیشتر افراد سخت سردی سے بیمار ہونے لگے ہیں۔14دنوں سے پھنسے زائرین نے وزیراعظم، آرمی چیف اور کمانڈر ایف سی این اے سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔