Uncategorized

احتجاج رنگ لے آیا، لاپتہ شیعہ رہنما بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ایم ڈبلیو ایم کے رہنما اور کمشنر کراچی کے فوکل پرسن سید سبط اصغر زیدی 5 روز کی جبری گمشدگی کے بعد باحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔

سبط اصغر کو 5 روز قبل پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ کردیے گئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے بھرپور احتجاج کیا تھا اور آج گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے سبط اصغر کا ان کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کروایا تھا جس میں ان کی ممکنہ رہائی کی اطلاع دی گئی تھی، جس کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ اپنے رہنما کی بازیابی کے بعد ایم ڈبلیو ایم نے آج کا احتجاج مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سیاسی و سماجی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ سبط اصغر کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں۔ ملت جعفریہ کے دیگر لاپتہ افراد کے اہل خانہ بھی سیکیورٹی اداروں سے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں اور پر امید ہیں کہ جلد ان کے پیارے اپنے گھر والوں کے ہمراہ ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button