Uncategorized

کراچی، آئی ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں یومِ مصطفٰی کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے یومِ مصطفٰی کا انعقادپارکنگ گراونڈ جامعہ کراچی میں کیا گیا۔یومِ مصطفٰی کی صدارت اسٹوڈنٹس ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر عاصم علی نے کی۔ یوم  مصطفٰی سے مولانا صادق رضا تقوی،مولانا حافظ حیدر نقوی،اہلسنت عالم دین مولانا فیصل عزیزی بندگی اور آئی ایس او جامعہ کراچی کے صدر برادر آصف علی نے خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ رسولؐ کا وجود ہم سب کے لیے نورِ مجسم ہے، حضرت محمدؐکی ذات مبارک آج کے دور میں تمام مسلمانو ں کے لیے امن ووحدت کا ذریعہ ہے، قرآن مجید مسلمانوں کی کتاب ہے اور مسلمانوں کو اس سے فائدہ اُٹھانا چاہیے در حقیقت رسولؐکا اخلاق ہی قرآن ہے،رسولؐ اور قرآن سے دوری ہی مسلمانوں کے زوال کی وجہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  ختمی مرتبتؐکی زندگی سے ہمیں صبر وشکر،اخلاص اور دردِ انسانیت کا سبق ملتا ہے۔رسولؐکی زندگی ہم سب کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے، ہم سب کو چاہیے کہ ان اسوہ حسنہ پر عمل کریں اور ان تمام اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہم اپنی تمام تر پریشانیوں کا حل حاصل کرسکتے ہیں۔

یومِ مصطفٰی میںجامعہ کراچی کے اسٹوڈنٹس ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر عاصم علی،پروفیسر جمیل کاظمی، پروفیسر ثمر سلطانہ ،نعت خواں جناب ناصر عزیز ،نعت خواں جناب احمد رضا ناصری سمیت مختلف شعبوں کے پروفیسرز ،مختلف طلبہ تنظیموں کے نمائندگان اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button