Uncategorized

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر پسرور روڈ گوجرانوالہ میں کارروائی کی گئی۔ کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں محمد نواز اور غلام مصطفی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور فنڈز کی رسیدیں برآمد کر لی گئیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد گوجرانوالہ میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button