Uncategorized
لاپتہ شیعہ عزادار مقدس علی بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تین دن قبل لاپتہ کیے جانے والے شیعہ عزادار مقدس علی کل رات بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے شیعہ عزادار مقدس علی کو تین روز قبل ان کے گھر کے باہر سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ مقدس کے حوالے سے تمام اداروں سے رابطہ کرنے کے باوجود بھی ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تاہم گزشتہ رات مقدس علی بحفاظت اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان بھر سے ملت تشیع کی قابل اور سماجی شخصیات کئی عرصے سے لاپتہ ہیںجن کے پیارے ان کے منتظر ہیں۔