مضامین

عورت کیا ہے….

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سب سے پہلے جو سب سے زیادہ بڑے ظالم و جابر خدائی کا دعوی کرنے والے فرعون کے مقابل شجاعانہ انداز میں کهڑا ہوا … وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی….(جناب آسیہ ع)
سب سے پہلے جس نے مکہ اور کعبہ کو آباد کیا ….وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی….(جناب ہاجرہ ع)
سب سے پہلے جس نے روئے زمین کا مبارک ترین زمزم نوش فرمایا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی…(جناب ہاجرہ ع)
سب سے پہلے جو ہمارے نبی حضرت محمد المصطفی ص پر ایمان لائی وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی… (جناب خدیجہ الکبریٰ ع)
سب سے پہلے جس کا خون اسلام کی راہ میں بہایا گیا اور شہید ہوا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی…(جناب سمیہ)
سب سے پہلے جس نے اپنا مال اسلام کی راہ میں دیا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی….(جناب خدیجہ الکبریٰ ع)
سب سے پہلے قرآن مجید میں جس کی بات اللہ نے سات اسمانوں سے اوپر سنی, وہ ایک عورت تهی نہ کہ کوئی مرد ….(سوره مجادله آیه 1)
سب سے پہلے جس نے صفا و مروه کی سعی انجام دی, وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ ایک عورت تهی….(جناب ہاجرہ ع)
سب سے پہلی عورت جو سب کی مخالفت کے باوجود بیت المقدس میں داخل ہوئی, وہ جناب مریم تهیں
جس کے بدن میں اپنے شوہر اور اپنے امام کی حمایت میں, جلتی سرخ کیلیں دهنس گئیں اور اس نے اف تک نہ کی, اور قیامت میں گناہگار شیعوں کی شفیعہ ہیں, وہ جناب فاطمہ زہراع تهیں
اب لاکهوں حاجیوں پر لازم ہے کہ ایک عورت کے انجام دئیے گئے فعل کو بجالائیں ورنہ ان کا حج قبول نہیں ہوگا…..
جس نے قصر یزیدی کو لرزا دیا وہ کوئی مرد نہیں تها بلکہ وہ زینب ع تهیں زینب ع
برائے مہربانی اپنی قدر و منزلت کو پہچانے اور اپنی عزت و ناموس کا خاص خیال رکھیں تاکہ ساری دنیا یہ کہنے پر مجبور ہوجائے …. کہ : یہ کوئی عام عورت نہیں ہے * یہ تو بی بی سیدہ سلام اللہ علیہا کی کنیز معلوم ہوتی ہے کوئی عام عورت نہیں ہے …*
اگر اپنی قدر پہچان لے
تمام معزز خواتین کی نذر

اللهم عجل لولیک الفرج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button