Uncategorized

شیعہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اب حل ہو جانا چاہئے، ناصرشیرازی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے میڈیاسیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اب حل ہو جاناچاہئے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین سے متصادم اقدامات کی کوئی توجیح پیش نہیں کی جاسکتی۔ گمشدہ افراد کے لواحقین کی بے چینی بڑھتی جار ہی ہے ۔

ایڈوکیٹ ناصر شیرازی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کے ان مظلوم خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جن کے پیارے لاپتہ ہیں۔پاکستان میں کئی ہزار افراد لاپتہ ہیں جن کے حوالے سے کوئی ادارہ گمشدہ افراد کے لواحقین کی داد رسی کرنے کو تیار نہیں جو کہ نہایت افسوس ناک ہے۔

ناصرشیرازی نے مزید کہاکہ گمشدہ افراد کی فوری ایف آئی آر ز مقامی تھانوں میں اندراج کروانے کیلیے آسانی ہونی چاہئے اور اگر کوئی بھی فرد ملکی قوانین یا سا لمیت کے خلاف کام کررہا ہو تو اس کے خلاف آرٹیکل 9اور10کے تحت کاروائی ہونی چاہئے۔ قانون کی پاسداری ہر ادارے پر لازم ہے کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی حکومت سے توقع تھی کہ وہ اس مسئلے پر توجہ کرےگی لیکن اس معاملے میں بھی تک سنجیدہ اقدامات دیکھنے کو نہیں ملے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button