Uncategorized

عادل الجبیر نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلیے اسرائیل سے تعلقات کی شرط رکھی، پی ٹی آئی رہنما کا چشم کشا انکشاف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پی ٹی آئی رہنما نے پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں کہا ہے کہ عادل الجبیر نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلیے اسرائیل سے تعلقات کی شرط رکھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسرار عباسی نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران عرب ممالک کے ذمہ داروں نے انصاف حکومت سے رابطہ کر کے کہا کہ آپ اسرائیل کو تسلیم کر لیں تو پاک بھارت کشیدگی فوراً ختم ہو جائےگی ۔ اسرار عباسی نے کہا کہ یہ عرب ممالک ہم پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے مسلسل زور دے رہے ہیں مگر عمران خان صاحب نے ان کو یہ باور کروا دیا ہے کہ ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پاکستان آکر عمران خان سے ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی میں ثالثی کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات کے بارے میں بھی غور کرے جس پر عمران خان نے انہیں جواب دیا کہ اگر وہ پاک بھارت کشیدگی حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں تو کریں اس کے علاوہ کسی معاملے پر گفتگو نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button