پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار، جشن ولادت امام حسینؑ کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  پاراچنار مدرسہ رہبر معظم میں جشن ولادت امام حسینؑ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل سنت اکابرین اور پاک فوج کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 3 شعبان المعظم کو ولادت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے مدرسہ رہبر معظم پاراچنار میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا، جس میں عوام الناس کے علاوہ علاقے کی تمام مذہبی اور سیاسی تنظیموں، سیاسی اورمذہبی شخصیات، لوکل نیز نان لوکل علمائے کرام، بریگیڈئر پاک فوج اختر علیم وغیرہ نے شرکت کی۔

 جلسے سے متعدد مقررین کے علاوہ پنجاب سے مدعو اہل سنت عالم دین مولانا حیدر علوی صاحب نے بھی خصوصی خطاب کیا۔ مولانا حیدر علوی نے کہا کہ اللہ کی محبت رسول میں جبکہ رسول اللہ کی محبت، محبت امام حسینؑ میں مضمر ہے۔ چنانچہ مولا حسینؑ کی محبت کے بغیر خدا و رسول سے محبت کرنے کا دعوی کرنے والے سب کے سب جھوٹے ہیں۔ انہوں نے کہا، کہ رسول اللہ نے مولا حسینؑ کو اپنے بدن کا ٹکڑا قرار دیکر دنیا کو دعوت فکر دی ہے۔ اور اسی طرح وہ سب کا امتحان لینا چاہتے ہیں، کہ کون لوگ حسین ؑسے محبت کرکے اجر رسالت کا حق ادا کرتے ہیں اور کون لوگ انکے ساتھ دشمنی کرکے دین سے خارج ہوجاتے ہیں۔ مولانا حیدر علوی کے بعد صدر تحریک حسینی مولانا یوسف حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کرم کے مسائل کا تذکرہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تحریک حسینی کے پلیٹ فارم سے ان مسائل کے حل کے لئے حکومتی سطح پر کی جانے والی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وقتا فوقتا ان مسائل کو حکومتی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ اور آئندہ بھی ان سے چشم پوشی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت الحمد للہ تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑے قومی مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کرم کے متعدد مسائل خصوصا بالش خیل کے مسئلے پر روشنی ڈالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button