پاکستانی شیعہ خبریں

دھماکے کے 4 دن بعد صدر مملکت عارف علوی کوکوئٹہ جانے کا خیال آگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  سانحہ کوئٹہ کے 4 دن بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کوئٹہ پہنچ گئے۔  

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ ائیرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا، صدر مملکت ہزارہ ٹاؤن امام بارگاہ میں سانحہ ہزار گنجی کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کرینگے۔ دریں اثناء صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یسٰین زئی اور وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امن ملک و قوم کی ضرورت ہے، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لئے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے، دھرنے کا پرامن اختتام باعث اطمینان ہے، ملک دشمن عناصر کی پاکستان کی ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button