Uncategorized
ایم ڈبلیوایم کےوفدکی ایس ایس پی ضلع وسطی سے ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد نے ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن کی قیادت میں SSP ضلع وسطی راؤ عارف سے ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد نے شہر کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور رمضان المبارک میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ سید علی انور جعفری، میر تقی ظفر اور ضلع وسطی کے ٍپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ملک عباس بھی موجود تھے۔