Uncategorized

آئی ایس او کے سالانہ تین روزہ تعلیمی کنونشن کا آغازآج سے ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ تعلیم کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز آج سے ہوگا جس میں ملک بھر کی جامعات سے سینکڑوں طلبا شریک ہوں گے۔ تعلیمی کنونشن میں ہائر ایجوکیشن، سٹڈی سکلز، جاب ہنٹنگ سمیت سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری، ریڈنگ سکلز اور دیگر تعلیمی مہارتوں پر ماہرین تعلیم خطاب کریں گے اور طلباء کے سوالوں کے جوابات بھی دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور میں آئی ایس او سیکرٹری تعلیم طاہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان ہمیشہ طلبا کے تعلیمی مسائل کے حل کیلئے پیش پیش رہی ہے، اسی لئے تعلیم و تربیت آئی ایس او کی اولین ترجیح بھی رہی ہے۔ متحدہ طلبا محاذ ہو یا کوئی پلیٹ فارم، ہم نے ہمیشہ طلبا کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔  طاہر علی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے طلبا کو اپنے حقیقی مسائل سے آگاہی ہی نہیں، انہیں جامعات میں دوسرے مسائل میں الجھا کر رکھ دیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام طلبہ تنظیمیں مسائل کے حل کیلئے یکجا ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نظامِ تعلیم کو تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں ایک ایسے نظامِ تعلیم کی ضرورت ہے، جس میں اسلامی متون کے اندر اجتہاد کرکے ایک مکمل نظامِ تعلیم کی بنیاد ڈالی جائے، تاکہ ہمارے طالبعلم، دینِ اسلام کو ایک فطری اور معقول دین سمجھ کر قبول کریں اور مال و مفاد نیز پیسے کی دوڑ میں لگنے کے بجائے علم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے سے مظلوم انسانیت، مٹتی ہوئی عدالت، دم توڑتے ہوئے انصاف اور مضطرب سماج کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بدقسمتی سے طلبہ یونیورسٹی سے وابستہ ہوتے ہی حقیقی تعلیم سے محروم ہو جاتے ہیں اور یہ تعلیم قائدانہ صلاحیتوں سے محروم ایک غافل انسان بنا رہی ہے، ہمیں ایسے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے، جو اچھائی میں اضافے اور برائی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکے، تعلیم کا نظام آفاقی ہو، جس میں مغربی دنیا کی دلچسپی اور مشرقی افکار بھی شامل ہو، الہی انسان کی خصوصیات پر مشمل ہو، جس کیلئے ہمیں عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button