Uncategorized
شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا، آئی ایس او نے حمایت کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید قاسم شمسی نے کہا ہے کہ کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے ہونیوالے دھرنےکی حمایت کرتے ہیں۔
کراچی میں صدر مملکت عارف علوی کے گھر کے سامنے جبری طور پر گمشدہ ہونیوالے شیعہ جوانوں کی بازیابی کیلئے ورثاء نے دھرنا دیا ہے۔ مرکزی صدر آئی ایس او قاسم شمسی نے مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جبری طور پر اغواء کئے گئے جوانوں کو رہا کیا جائے۔ اغواء کئے گئے جوانوں نے اگر جرم کیا ہے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، محب وطن پاکستانیوں سے یہ سلوک فہم سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف، چیف جسٹس اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر شیعہ مسنگ پرسنز کو بازیاب کروایا جائے۔