Uncategorized

عقیدہ مہدویت اسلام کا مسلمہ عقیدہ ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نےعلی مسجد جامعہ المنتظر لاہور میں خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ مہدویت اسلام کا مسلمہ عقیدہ ہے جسے کئی دوسرے مذاہب بھی تسلیم کرتے ہیں کہ آخری نجات دہندہ کے طور پر امام مہدی عج  آئیں گے، ظہور امام مہدی عج پر تمام اسلامی مکاتب فکر ایمان رکھتے ہیں کہ آخری زمانے میں خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہویں جانشین حضرت امام مہدی علیہ السلام، اللہ تعالٰی کے حکم سے ظہور فرمائیں گے اور دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جیسے کہ وہ ظلم و ستم سے بھر چکی ہوگی۔ فرق یہ ہے کہ اہلسنت کے کچھ علماء کا خیال ہے کہ امام مہدیؑ پیدا ہوں گے جبکہ اہل تشیع اور برادران اہلسنت کے 128 سے زائد معتبر علماء ان کی ولادت کو تسلیم کرتے ہیں کہ وہ گیارہویں تاجدار امامت حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے گھر میں 255 ہجری میں سامرہ عراق میں پیدا ہوئے۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حضرت امام مہدی ؑ کے ظہور کی پیشینگوئی حضرت محمد مصطفٰی (ص) نے خود اپنی سینکڑوں احادیث میں کی۔ رسول کریم نے ارشاد فرمایا کہ میرے بارہویں اور آخری جانشین کا نام میرے نام (محمد) پر ہوگا اور ان کی کنیت میری کنیت سے ہوگی۔ وہ دنیا کو ایسے ہی عدل و انصاف سے بھر دیں گے جیسے کہ وہ ظلم و بربریت سے بھر چکی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت کو عام لوگوں سے مخفی رکھا گیا، اہلسنت علماء بھی تسلیم کرتے ہیں کہ امام مہدی پردہ غیبت میں ہیں اور وہ حکم خدا سے ظہور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امام مہدی علیہ السلام کی غیبت کے دو حصے ہیں، ابتدائی طور پر غیبت صغریٰ 69 سال پر محیط ہے جس میں ان کا لوگوں سے چار خاص نائبین کے ذریعے رابطہ رہا جو ہدایت لے کر لوگوں تک پہنچاتے تھے۔ اس دور کی 70 شخصیات نے امام کی زیارت بھی کی جبکہ امام زمانہ کی غیبت کبریٰ، ان کے ظہور تک جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button