Uncategorized

ہمارے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے، شیعہ لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کیا جائے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کراچی میں جبری طور پر لاپتہ کیے جانے والے بیگناہوں کی بازیابی کیلئے دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ ہے کہ اس صریح نا انصافی اور ظلم کا فوری نوٹس لیں کہ طویل عرصہ سے اتنے زیادہ افراد کو غائب کر دیا گیا ہے جن کے بارےمیں کوئی خبر نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو مقدمے قائم کیے جائیں، انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے لیکن بغیر وجہ بتائے اور کسی جگہ پیش کیے بغیر انہیں غائب رکھنا جنگل کے قانون کے مترادف ہے، جس کا اسلام سے تو دُور کا بھی واسطہ نہیں اور کسی اور ملک میں بھی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ہمارے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے۔ علامہ نیاز نقوی نے خبردار کیا کہ اگر شیعہ علماء نے متفقہ طور پر ان دھرنوں اور احتجاجی تحریک میں شریک ہونے کی حمایت کی تو حکومت کیلئے سخت مشکلات پیدا ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button