Uncategorized

شیعہ لاپتہ افراد کے مسئلہ پر شیعہ علما کونسل بھی میدان میں آگئی، پنجاب میں مظاہرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)   صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سینٹرل پنجاب  علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی اپیل پر لاہور سمیت صوبے بھر میں لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی اور غیر آئینی، غیر قانونی اغوا کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ تمام ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مطالبہ کیا کہ کراچی اور اس کے علاوہ ملک بھر سے جہاں سے بھی شیعہ نوجوانوں یا دوسرے سیاسی کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے، اگر وہ مختلف مقدمات میں ملوث بھی ہیں، ان کو بھی عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ پاکستان مہذب ملک ہے، جس کا آئین، عدالتیں اور پارلیمنٹ ہے لیکن یہاں انسانی حقوق کی ایسی پامالی کی جا رہی ہیں کہ جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

لاہور میں علامہ سبطین سبزواری نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو لاپتہ افراد کی بہت باتیں کیا کرتے تھے لیکن اب جب وہ وزیراعظم بنے تو اس پر خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی انسانی حقوق کی بہت باتیں کیا کرتے ہیں لیکن اپنے کراچی گھر کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والے افراد کو جواب دیں کہ ان کے لواحقین کو کون اٹھا کر لے گیا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button