پاکستانی شیعہ خبریں
اپنا مال و دولت اسلام کی ترویج اور ملک و ملت کی فلاح پر صرف کریں۔ علامہ ساجد علی نقوی
جاگیردار، صنعت کار اور سرمایہ دار اپنا مال و دولت حقیقی اسلام کی ترویج اور ملک و ملت کی فلاح کیلئے حقیقی اسلام کی ترویج اور ملک و ملت کی فلاح پر صرف کریں ۔
علامہ ساجد علی نقوی نے ام المومنین حضرت خدیجہ الکبری سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے آپکی سیرت کو مسلم امہ کے سرمایہ دار طبقے کے لئے مثالی نمونہ قرار دیا اور صدر اسلام میں اسلام کے پھیلاؤ اور استحکام میں کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیھا کی سیرت اور کردار خواتین کیلئے مشعل راہ ہے کیونکہ آپ نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور تصدیق رسالت کرکے ایک دانشمند خاتون ہونے کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا کہ جب دین اسلام اپنے ابتدائی مراحل طے کررہا تھا اور پیغمبر اسلام تن تنہا حق کی تبلیغ میں مصروف تھے اور کفار قریش اپنے مال و طاقت اور افرادی قوت سے نبی کریم کے مدمقابل آگئے تو ایسے میں حضرت خدیجہ سلام اللہ علیھا نے حضور سے اپنا دائمی رشتہ جوڑ کر ایسا غیر متزلزل سہارا فراہم کیا جس کو خود پیغمبر اکرم نے سراہا ۔
علامہ ساجد علی نقوی نے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان انہی متبرک اور مقدس ہستیوں کے اعلیٰ و پاکیزہ کردار سے سبق حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ جاگیردار، صنعت کار اور سرمایہ دار اپنے دین اور وطن کی خدمت کا درس حضرت خدیجہ کبری سلام اللہ علیھا سے حاصل کریں اور اپنا مال و دولت حقیقی اسلام کی ترویج اور ملک و ملت کی فلاح کیلئے صرف کریں۔