پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:شیعہ آبادیوں پر چھاپے،11بے گناہ شیعہ نوجوان اغوا
کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مار کر 9سے زائد شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو زیر حراست لیتے ہوئے لا پتہ (اغوا )کر دیاہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شیعہ آبادیوں اور مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا،قصبہ کالونی،اورنگی ٹاؤن،ملیر اور دیگر مقامات پر چھاپے مار کر 9سے زائد شیعہ بے گناہ نوجوانوں کو بلا جواز زیر حراست لیتے ہوئے لا پتہ کر دیا گیاہے۔
دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گرفتار کئے گئے بے گناہ شیعہ نوجوانوں میں سے دو نوجوانوں میثم اور کمیل کو پولیس حکام نے پیش کردیا ہے تاہم تاحال 9سے زائد بے گناہ شیعہ نوجوان لا پتہ ہیں ۔گرفتار کئے گئے دو شیعہ نوجوانوں میثم اور کمیل کے اہل خانہ نے پولیس حکام کی اس گھناؤنی کاروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس نے جو اسلحہ اور الزامات دونوں نوجوانوں پر عائد کئے ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں جبکہ گرفتاری کے وقت گھر سے کسی بھی قسم کا سلحہ اور مواد برآمد نہیں ہوا تھا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی گھناؤنی کاروائیوں کے نتیجہ میں 9سے زائد شیعہ نوجوانوں کے اغوا کے بعد ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ شیعہ تنظیموں نے اس قسم کی کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے ،واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے دو شیعہ نوجوانوں کا تعلق نہ تو کسی تنظیم سے ہے اور نہ ہی کسی ادارے سے ہے۔