پاکستانی شیعہ خبریں
اما میہ اسٹودنٹس آگنائزیشن کے مرکزی صدر ر حمان شاہ پر قاتلانہ حملہ ۔رحمان شاہ محفوظ رہے ۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر رحمان شاہ کی گاڑی پر مری سے واپس اسلام آباد آتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا رحمان شاہ محفوظ رہے
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق آئی ایس اوپاکستان کے مرکزی صدر رحمان شاہ مرکزی چیف اسکاؤٹ وقار مہدی کے ہمراہ مری تنظیمی دورہ پر گئے تھے وہاں سے واپس اسلام آباد آرہے تھے کہ ایک گاڑی میں سوار نامعلوم دہشت گردوں نے اُن کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔دریں اثنا رحمان شاہ اور وقار مہدی نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی کو کافی نقصان پہنچا۔
واقعہ کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤں اور علماء کرام نے رحمان شاہ پر ہونے والے حملہ کی پر زور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر رحمان شاہ پر ہونے والی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔