پاکستانی شیعہ خبریں

بحرین میں جلوس عزا پر سرکاری فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال قابل مذمت ہے ،علامہ ناصر عباس جعفری

shiitenews_raja_nasir_abbasاسلام آباد شیعت نیوز کے نماءندے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ بحرین میں امام علی نقی الہادی  کے یوم شہادت کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس عزا پر سرکاری فورسز کی اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال قابل مذمت ہے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بحرین میں ہونے والی اس ریاستی دہشت گردی پر سراپائے احتجاج ہے اورانسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کا فوری نوٹس لیں۔ ایک تحریری بیان میں انہوں نے کہا کہ بحرینی حکومت ایک جانب تو  ایمرجنسی کے خاتمہ کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب اس نے پورے ملک میں مارشل لاء جیسی صورت حال پیدا کر رکھی ہے جو اس کی دوغلی پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بحرین دنیا کا شاید واحد ملک ہے جہاں میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف کو ریاستی تشدد کا نشانہ بننے والے پر امن مظاہرین کو اعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی پاداش میں مقدنات میں الجھایا جا رہا ہے اور ستم ظریفی یہ ہے کہ انہیں بطور مجرم فوجی عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے جو انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے انسانی حقو ق کے چارٹر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ مذہبی آزادی انسانی کا بنیادی حق اور اس وقت بحرینی حکومت بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ اور یورپ عرب دنیا میں رونما ہونے والے انقلابات کے بارے میں دوہرا معیار رکھتے ہیں ،لیبیا میں تو فضائی حملے کرائے جاتے ہیں جبکہ یمن اور بحرین میں ڈکٹیٹروں کی حمایت میں پر امن مظاہرین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جولان میں بے گھر فلسطینیوں پر اسرائیلوں کے وحشیانہ حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیلی فلسطینیوں کی واپسی سے خوفزد ہ ہیں اور وہ کسی طور بھی ان کی واپسی نہیںچاہتے ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل تحریک مزاحمت ہے مذاکرات محض ایک ڈھونگ ہیںجو کسی بھی حوالے سے سودد مند ثابت نہیں ہو سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button