پاکستانی شیعہ خبریں
میرو خان میں شیعہ دینی مدرسہ دارالعلوم محمدیہ کے اساتذہ کے خلاف جھوٹے مقدمات،
میرو خان میں شیعہ دینی مدرسہ دارالعلوم محمدیہ کے اساتذہ کے خلاف جھوٹے مقدمات، مقامی آبادی کا شدید احتجاج
ڈسٹرک قمبر، شہدادکوٹ (سندھ ) کے شہر "میرو خان” میں تنظیم جمیعت علماء اسلام (ف) کی طرف سے شہر کے شیعہ دینی مدرسہ "دار العلوم محمدیہ ص” کے دو اساتذہ مولانا اسلم پرویز جمالیش اور مولانا حبدار علی چانڈیو پر جھوٹے مقدمہ کی ایف آئی آر مقامی تھانے میں داخل کروائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جمیعت علماء اسلام کی جانب سے مقامی تھانے میں مدرسہ "دارالعلوم محمدیہ کے معزز اساتذہ کے خلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا کہ مذکورہ اساتذہ توہین صحابہ پر مشتمل موبائل میسیج کرتے ہیں۔ مقدمے کے خلاف اہل علاقہ شدید احتجاج کر رہے ہیں۔میرو خان شہر میں شیعہ آبادی اقلیت میں ہے، گذشتہ کچھ عرصہ پہلے علوم آل محمد کی ترویج کے لئے مدرسہ "دار العلوم محمدیہ ص” قائم کیا گیا، جس کے خلاف ناصبی افراد نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے اور مدرسہ بند کروانے کے لئے دھمکیوں اور قانونی حیلوں بہانوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔ موجودہ مقدمہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔