پاکستانی شیعہ خبریں
سیاسی جماعتیں ملکی مسائل کو مدنظر رکھیں اور روائتی سیاست چھوڑ دیں
۔اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امن اور اسلام کا گہوارہ بنانے کے لئے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا سر کچلنا ہو گا، آج پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ایجنڈے میں پاکستان کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھیں اور روائتی سیاست چھوڑ دیں۔ سیالکوٹ میں مولانا سید عارف حسین نقوی کے والد سید صفدر حسین کی رسم دسواں کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے حالات تبدیل ہو گئے ہیں، اب بعض معاملات اپنی تمام حدوں کو پھلانگ چکے ہیں ہمیں چاہیے کہ پاکستان کے حالات کو درست کرنے کے لئے ایک ہو جائیں، پاکستان کو امن اور اسلام کا گہوارا بنانے کے لیے پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کا سر کچلنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کئے بغیر دہشت گردی سے نجات نہیں مل سکتی، پاکستان کو بچانے کے لئے سب آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اغیار کی امداد سے قومی غیرت خاک میں مل گئی، ہر سو دہشت گردی کی آگ پھیل گئی اور فضائیں مغموم ہو گئیں، دریں اثنا گزشتہ دنوں ڈی جی رینجرز کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کرنل سید عامر عباس کے گھر انکے والد سید وارث شاہ سے ملکر ان سے اظہار تعزیت کیا جبکہ سیداں والی مشرقی میں سید کاظم حسین نقوی کی والدہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ پر ان سے اظہار تعزیت کرنے کے لیے انکے گھر گئے