پاکستانی شیعہ خبریں
کرم ایجنسی:بائیس مغوی شیعہ طالبان دہشت گردوں کی حراست سے آزاد ہو گئے

دوسری جانب حکومت اور قبائلی جرگہ کے اکابرین بار بار یقین دہانیا ں کراتے رہے کہ مغویان کو جلد از جلد رہا کرا لیا جائے گا ۔ لیکن کوئی مثبت پیش رفت نہ ہونے کے سبب یوتھ آف پارہ چنار نے ٹل پارا چنار روڈ کو کھلوانے ، اس پر سفر کومحفوظ بنانے اور مغویان کی بازیابی کے لیے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اوراپنے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا ،احتجاج کے دوران روزانہ کی بنیاد پر نیشنل پریس کلب تا پارلیمنٹ ہاؤس احتجاجی ریلیوں ، کفن پوش جلوسوں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ، ان احتجاجی مظاہروں میں پارہ چنار ، پشاور اور دیگر علاقوں کے طلبہ کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے عہدیداروں و کارکنو ں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات نے یوتھ آف پارا چنار کا بھر پور ساتھ دیا ۔
احتجاجی مظاہروں کے دوران قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کی سفارش کی تھی، احتجاجی مظاہروں کے 63 ویں روز طالبان دہشت گردوں نے بائیس شیعہ مغویان کو رہا کر دیا ۔