پاکستانی شیعہ خبریں

بعض خفیہ طاقتیں پارا چنار کے مظلوم عوام کو وطن دوستی کے جرم میں بڑے امتحان میں ڈالنا چاہتی ہیں، مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم

shiitenews_mwm_flag_logo:نثار فیضی نے کہا کہ گزشتہ سال محصورین پارا چنار کے لیے امدادی کارواں پر عمل درآمد میں تاخیر کی بنیادی وجہ سیلاب اور پارہ چنار میں جاری امن مذاکرات کا عمل تھا اب حالات بالکل واضح ہیں کہ مظلومین پارا چنار کی مشکلات حل نہیں ہوسکیں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری روابط و فلاح و بہبود نثار فیضی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں اسلامی اقدار کی ترویج اور جذبہ حب الوطنی کے فروغ کا عزم لے کر میدان عمل میں اتری ہے اور انشاء اللہ ان اہداف کے حصول میں کامیاب ہو گی، بعض خفیہ طاقتیں پارا چنار کے مظلوم عوام کو وطن دوستی کے جرم میں بڑے امتحان میں ڈالنا چاہتی ہیں ان کا راستہ روکنا ہماری قومی و مذہبی ذمہ داری ہے، مجلس وحدت مسلمین پارا چنار کے محصورین کی داد رسی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار عوامی رابطہ مہم اور یوم جوان کے سلسلے میں شیخ اعجاز بہشتی کے ساتھ دینہ، منڈی بہاوالدین، پنڈدادنخان، پڈھراڑ، گجرات، سیالکوٹ اور مظفر آباد میں مختلف اجتماعات سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے محصورین گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی نادیدہ قوتوں کے تجربات کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔ ان کی وطن دوستی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوسکتی ہے کہ کئی برسوں سے دہشت گردوں کے محاصرے میں ہونے کے باوجود ان کا جذبہ حب الوطنی مانند نہیں پڑا۔ نثار فیضی نے بتایا کہ گزشتہ سال محصورین پارا چنار کے لیے امدادی کارواں پر عمل درآمد میں تاخیر کی بنیادی وجہ سیلاب اور پارا چنار میں جاری امن مذاکرات کا عمل تھا اب حالات بالکل واضح ہیں کہ مظلومین پارہ چنار کی مشکلات حل نہیں ہوسکیں۔ اس لیے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر پارا چنار کے محصورین کی انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے امدادی کارواں بھیج کر پوری دنیا میں غزہ پاکستان کی مظلومیت کو آشکار کریں گے۔انہوں نے توقع ظاہر کی امدادی کاروں میں پوری قوم بڑھ چڑھ کر حصہ ل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button