پاکستانی شیعہ خبریں
پاراچنار کے محصورین کے لیے امدادی قافلہ ۲۴جولایی کو روانہ ہو گا

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ریلی کے اختتام پر پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی جلسہ ہو گا جس میں مختلف جماعتوں کے نمائندگان اور قومی راہنما خطاب کریں گے ۔ ان کاکہنا تھا کہ جلسے کے اختتام پر کرم ایجنسی کے 5 سال سے محصور بے گناہ عوام کی حمایت اور مدد کے لیے ایک امدادی کاروان روانہ کیا جائے گا اس امدادی کاروان کے ذریعے خشک خوراک، اجناس اور جان بچانے والی ادویات بھجوائی جائیں گی۔ امدادی کارواں میں انسانی حقوق کے اداروں کے نمائندے ، بین الاقوامی میڈیا ، قومی نشریاتی اداروں کے نمائندگان ، علامئے کرام ، سیاسی زعما اور عوام شامل ہوں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی قافلے کی حفاطت اہم ترین موضوع ہے ۔ ہم نے جی ایچ کیو،آئی ایس پی آر، کور کمانڈر پشاور، بریگیڈئر ٹل سکائوٹس، پولیٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی، آئی جی اسلام آباد ، آئی جی راولپنڈی، آئی جی خیبر پختون خواہ، ہوم سیکرٹریخیبر پختون خواہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا ، وفاقی وزارت داخلہ ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمشنر اسلام ّباد، کمشنر کوہاٹ۔ ایس ایس پی پشاور، ایس پی کوہاٹ، اورایس پی ہنگو کو قافلے کی حفاظت اور سیکورٹی کے حوالے سے خطوط لکھ دیئے ہیں تاہم ابھی تک متعلقہ اداروں نے امدادی قافلے کی حفاظت اور راستوںکی سیکورٹی کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ، انہوں نے مزید کہاکہ وطن عزیز میں سینکڑواں خاندانوں کو اجاڑنے والے دہشت گرد عدالت سے بری ہو چکے ہیں اور یہ خطرہ موجود ہے کہ ان کے ذریعے دہشت گردی کی کوئی بڑی کاروائی ہو سکتی ہے، اس صوت حال کے تناظر میں سیکورٹی اداروں بالخصوص خیبر پختون خواہ کی حکومت اور کور کمانڈر پشاور کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ امدادی قافلے لی حفاظت یقینی بنائیں ،انہوں نے میڈیا سے اپیل کی خیبر پختون خواہ ی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کی اس جانب توجہ مبذول کرائیں۔