پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ خانپور:پنجاب کے وزیر فروغ دہشتگردی رانا ثناءاللہ ملوث ہیں

Allama Khaliq Asadiخانپور بم دھماکہ ضلعی اور پنجاب حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا، ڈی پی او رحیم یار خان مستعفی ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے چہلم امام حسین ع کے حوالے سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ خانپور میں ضلعی

انتظامیہ کی لاپرواہی کے باعث خودکش حملہ آور جلوس میں داخل ہوا اور اس نے وہاں دھماکہ کر کے 25 عزاداروں کو شہید اور 30 سے زائد افراد کو زخمی کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات کئے ہوتے تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا، ڈی پی او رحیم یار خان کو معطل کیا جائے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ اس واقعہ میں پنجاب کے وزیر قانون جو وزیر فروغ دہشتگردی بن چکے ہیں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب حکومت دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ دے تو ایسے واقعات رونما نہیں ہونگے، ایسے واقعات کی وجہ پنجاب حکومت کی دہشتگردوں سے دوستی ہے۔ علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ مجالس اور جلوسوں کے ابھی مزید 18 دن باقی ہیں، اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آگے ربیع الاول کے جلوسوں پر بھی یہی دہشتگرد حملے کر سکتے ہیں۔ اس لئے ہم پنجاب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ دے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سانحہ خانپور کے مجرم گرفتار نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی، جس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد ہو گی۔ 

{youtube}Gga-l_Bsip0{/youtube}

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button