پاکستانی شیعہ خبریں
پشاور:ڈاکٹر جمال اغوا ! تین ماہ بعد شہید

شہید ڈاکٹر جمال کا تعلق پاراچنار کے علاقے زیڈان سے تھا جبکہ وہ پشاور میں خیبر ٹیچنگ اسپتال کے ممبر بھی تھے ۔شہید کی شخصیت انتہائی اہمیت کی حامل تھی جبکہ شہید ڈاکٹر جمال ملی و قومی کاموں میں بھرپور کردار ادا کیا کرتے تھے ۔
واضح رہے کہ شہید ڈاکٹر جمال کو اغوا سے قبل ناصبی وہابی دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں۔
شہید ڈاکٹر جمال کی نماز جنازہ آج حیات آباد پشاور میں ادا کر دی گئی ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ طالبان ناصبی دہشت گردوں نے شہید ڈاکٹر جمال کے بھائی سید سلطان سے ساڑھے پانچ کروڑ روپے تاوان مانگا تھا جس پر شہید کے بھائی کی طالبان دہشت گردوں سے بات چیت چل ہی رہی تھی کہ آج ناصبی وہابی طالبان دہشت گردوں نے شہید ڈاکٹر جمال کو شہید کر دیا۔
یہ بات یاد رہے کہ خیبر پختون خواہ میں طالبان ناصبی دہشتگردوں کا یہی سلسلہ رہا ہے کہ ملت جعفریہ کے عمائدین کو اغوا کیا جاتا ہے اور پھر بھاری تاوان طلب کر کے شیعہ عمائدین کو شہید کر دیا جاتا ہے ۔