پاکستانی شیعہ خبریں
خان پور :ناصبیوں کا حملہ،جلوس عزاء میں دھماکہ،علم حضرت عباس(ع) اٹھانے والوں کو سلام
سلام ہو حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے علم مبارک کو اٹھانے والوں پر اور سلام ہو ان با وفا جانثاران امام حسین علیہ السلام پر کہ جن کے قدم دھماکوں سے نہیں لرزے ۔۔۔سلام ہو تم پر اے علم حضرت عباس علیہ السلام کو بلند کرنے والو،سلام ہو تم پر اور تمھارے والدین پر۔۔۔۔
صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کالعدم دہشت گرد
گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان یزیدی دہشت گردوں کی جانب سے بم حملہ کیا گیا جبکہ قابل فخر اور قابل ستائش بات یہ ہے کہ جلوس عزاء میں حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے علم اٹھانے والے با وفا نوجوانوں نے علم حضرت عباس علمدار کو ایک پل بھی لرزش کا شکار نہ ہونے دیا اور حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے علم کو سر بلند و جاوداں رکھا۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ جب خان پور کے امام بارگاہ دربار امام حسین علیہ السلام سے چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس عزاء برآمد ہو اتو عزاداران امام حسین علیہ السلام سوگ کی حالت میں جلو س عزاء میں شریک تھے کہ چند قدم کے فاصلے پر پہلے سے بجلی کے پول کے ساتھ نصب کیا گیا ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں ۲۵ عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے اور متعدد زخمی ہوئے ۔لیکن یہاں قابل غور اور قابل تعریف بات یہ ہے کہ جہاں ایک زور دار دھماکے کی آواز سن کر پولیس اور رینجر ز کے جوان دور دور بھاگ گئے وہاں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس میں شریک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام کے با وفا اور جانثاروں نے حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے علم مبارک کو ایک پل بھر لرزش کا شکار نہ ہونے دیا اور علم مبارک کو سر بلند رکھا حتی ٰ کہ چاروں طرف ہنگامی صورتحال تھی تاہم سلام ہو ان عظیم اور با وفا جوانوں پر کہ جنہوں نے علم مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علم کی شان کو بلند اور سر بلند رکھ کر یہ ثابت کر دیا کہ جانثاران امام حسین علیہ السلام وہ ہوتے ہیں کہ جن کا سر تن سے جدا تو ہو جاتا ہے لیکن ان کا سر خم نہیں ہوتا ۔
آپ کو یاد ہو گا کہ چند برس قبل جب روز عاشورائے حسینی کو پاکستان کے شہر کراچی میں ایک ہولنا ک بم دھماکہ عین اس وقت ہوا تھا کہ جب مرکزی جلوس عزا رواں دواں تھا اور پوری دنیا نے وہ مناظر بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اپنی آنکھوں سے دیکھ لئے تھے کہ جہاں چاروں طرف لاشوں کے انبار اور زخمیوں کے انبار لگ گئے وہاں علم مبارک حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو بلند رکھنے والے جوان اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے باوفا ساتھیوں کے قدم ایک پل بھی نہ اکھڑے یہاں تک کہ انہوں نے جلوس عزاء کو اپنے اختتامی مقام تک پہنچا دیا۔
بالکل اسی طرح جب خان پور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس عزاء پر ناصبی وہابی دہشت گردوں نے بم حملہ کیا تو حضرت غاز ی عباس علمدار علیہ السلام کا علم بلند کرنے والے جانثاران امام حسین علیہ السلام کے قدم ایک پل کو بھی نہ لرزے اور انہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ اگر روز عاشورا کو کربلائے معلی میں موجود ہوتے تو حضرت امام حسین علیہ السلام پر اپنی جان نثار کر دیتے ۔
یقیناًشہدائے سانحہ چہلم خان پور نے بھی اپنے خون سے اس بات کی گواہی ثبت کر دی ہے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کے با وفا ساتھیوں میں سے ہیں کہ جنہوں نے ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کو انتخاب کیا تھا ،اور اس بات کی گواہی دی ہے کہ اے ہمارے آقا و مولا امام حسین علیہ السلام اگر ہم روز عاشورا کربلائے معلی میں ہوتے تو اپنی جانوں کو آپ پر نچھاور کر دیتے ۔
سلام ہو ہمارا ان عظیم اور باوفا جوانوں پر کہ جنہوں نے آج ایک مرتبہ پھر ناصبی وہابی دہشت گردوں کے ناپاک اور مذموم عزائم کو اپنے حوصلوں اور امام حسین علیہ السلام کے ساتھ عہد وفا کے زریعے مکمل کر دیا ۔سلام ہو تم پر اے علم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کو بلند رکھنے والو۔۔۔سلام ہو تم پر اور تمھارے والدین پر۔۔۔
{youtube}Gga-l_Bsip0{/youtube}