پاکستانی شیعہ خبریں

خیر پور:پولیس کا متعصبانہ رویہ! علامہ ساجد نقوی سمیت متعد شیعہ علماء کے خلاف مقدمہ درج

allama sajid naqvi oneخیر پور میں گذشتہ دنوں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ او ر لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی جانب سے خیر پور میں بسنے والے شیعیان حیدر کرارپر حملوں اور املاک کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد پولیس انتظامیہ کی جانب سے بھی شیعیا ن حیدر کرار کے خلاف متعصبانہ کاروائی سامنے آئی ہے جس کے نتیجہ میں خیر پور میں شیعہ علماء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق خیرپور میں پولیس انتظامیہ کی متعصبانہ کاروائی کے نتیجہ میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی سمیت ۹۵ افراد کے خلاف سیکشن ۱۸۸ کے تحت دفعہ ۱۴۴ کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں جرم نمبر ۲۰۱۲/۱۱۵ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ ۹۵ افراد می متعدد علماء ،عمائدین سمیت نوجوانوں کے نام شامل ہیں ۔
قابل غور بات یہ ہے کہ ایک طرف کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ عمائدین پر حملے،شیعہ عمائدین کے گھروں اور دکانوں کو نذر آتش کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب دہشت گردوں کی سرپرستی میں مصروف خیرپور پولیس انتطامیہ شیعہ علماء اور عمائدین کے خلاف بلا وجہ مقدمات قائم کر کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی نہ صرف مدد کر رہی ہے بلکہ ناصبی وہابی دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف عمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button