پاکستانی شیعہ خبریں

حزب الہی وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو نظام ولایت سے مربوط کیا ہو، علامہ ناصر عباس جعفری

allmaa raja nasir abbas mwmایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے اپنے خطاب میں نظام ولایت فقیہہ کو غیبت کبریٰ میں تکامل ولایت سے تعیبر کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ حرکت یا تحریک جو تکامل ولایت سے ٹکراتی ہو حزب الھی تحریک نہیں ہو سکتی، بلکہ وہ شیطانی تحریک کہلائے گی۔
خدا کا وعدہ ہے کہ حزب اللہ نے ہی غلبہ پانا ہے اور حزب الھی وہی لوگ ہو سکتے ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو نظام ولایت سے مربوط کیا ہو۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جفعری نے سرزمین خون و قیام اور علم و اجتھاد قم المقدسہ آمد پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی طرف شاندار استقبال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے نظام ولایت فقیہ کو غیبت کبریٰ میں تکامل ولایت سے تعیبر کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ حرکت یا تحریک جو تکامل ولایت سے ٹکراتی ہو حزب الھی تحریک نہیں ہو سکتی، بلکہ وہ شیطانی تحریک کہلائے گی۔

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی قوم کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہماری قوم وفادار اور بہادر قوم ہے، جب انھوں نے دیکھا کچھ لوگ شہید حسینی رہ کے افکار کو لیکر انہیں زندہ کرنے کے لیے اور قوم کو باوقار اور باعزت بنانے کے لیے میدان میں بے خطر کود پڑے ہیں تو قوم بھی گھروں سے نکل پڑی، مشکل قوم میں نہیں بلکہ مشکل ان لوگوں میں ہے جنہوں نے قوم کو آگے بڑھانے کے لیے انجن کا کام دینا ہوتا ہے۔ ان کا نڈر ہونا، بابصیرت ہونا اور صحیح خط پر ہونا نہایت ضروری ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے حوزہ علمیہ قم کے طلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ وہ پاکستان میں بڑے بڑے امتحانات کے لیے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا امتحان خوف کا امتحان ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لوگ خوف کی وجہ سے ظالم نظام کا ساتھ دیتے ہیں اور پھر خود ظلم کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، حق چھپانے پر مجبور ہو جاتے ہیں، حق کا ساتھ دینے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے اندر کے خوف کو مار دیا جائے۔ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور جس طرح انبیاء کو آزمایا گیا، اسی طرح علماء کو بھی آزمایا جائے گا۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام سید محمد تقی شیرازی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور سرزمین خون و قیام پر ناصر ملت حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ناصر عباس جعفری اور سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام و المسلمین سید شفقت شیرازی کی قم المقدسہ آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔

ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی شورایٰ عالی کے سربراہ علامہ غلام محمد فخرالدین نے اپنے خطاب میں قوم و ملت کو مایوسی، ناامیدی اور ذلت سے نکال کر باوقار، صاحب کرامت اور باعزت بنا کر اپنے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کو ناصر ملت کی انتھک کوششوں کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ بیداری انشاءاللہ ملت تشیع کی قدرت اور اقتدار کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button