پاکستانی شیعہ خبریں

اسرائیل کامستقبل نابودیت ہے علامہ امین شہیدی

israelمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری نے کہاہے کہ امریکہ اور یورپ اسرائیل کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ وہ بیت المقدس کی قابض حکومت کو ہر طرح سے تحفظ اور مدد فراہم کر رہے ہیں علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کش اور انسانی حقوق کی پامالی پرانسانی حقوق کے عالمی علمبرداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مغرب کی دوغلی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو امریکہ اور اس کے حواری ایران کو اپنی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جاری ایٹمی پروگرام کو بند کرنے کے درپے ہیں جبکہ دوسری طرف اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت جو کہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، پر یہ تمام طاقتیں مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کامستقبل نابودیت ہے اور وہ جلد صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے، موساد اور را مل کر پاکستان میں دہشت گردی اور بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button