پاکستانی شیعہ خبریں

قرآن و اہل بیت ع کانفرنس کے انتظامات مکمل ، اجتماعی نماز جمعہ دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں ادا کی جائے گی مجلس وحدت مسلمین

quran o ahlbaitمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آبادمیں ہونے والی قرآن و اہل بیت کانفرنس کے تمام انتطامات کو آخری شکل دے دی گئی۔شیعیان علی کو وحدت کی لڑی میں پرونے اور یکم جولائی کی قرآن و سنت کانفرنس کی زمینہ سازی کے لیے کراچی اور جھنگ میں منعقدہ قرآن و اہل بیت کانفرنسوں کے بعددھوبی گھاٹ فیصل آباد میں لاکھوںکی تعداد میں فرزندان
حیدرکرار کا تاریخی سازاجتماع جمعہ کے روز ہو گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی ، ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی اور مقامی قیادت خطاب کرے گی۔ قرآن و اہلبیت کانفرنس کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس عظیم الشان اجتماع کے آرگنائز راور ایم ڈبلیو ایم فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر افتخار نقوی نے بتایا کہ اس روز اجتماعی نماز جمعہ اسی گرائونڈ میں ادا کی جائے ۔ مزید یہ کہ کانفرنس کی کامیابی کے لیے وسیع پیمانے پر فیصل آباد ڈویژن اور گردو نواح کے علاقوں میں تشہیری مہم چلائی گئی اور ایم ڈبلیو ایم کے مقامی عہدیداروں شہر بھر اور گردو نواح میں جا کر امام بارگاہوں کے منتظمین ، بانیان مجالس ، ماتمی انجمنوں کے قائدین ، اور مختلف تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ علمائے کرام اور دیگر مذہبی اکابرین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور انشاء اللہ یہ عظیم اجتماع ملی وحدت آئینہ دارہو گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button