پاکستانی شیعہ خبریں

جمعہ ٢٠ جنوری ملک بھر میں یوم احتجاج کے طور پر منایا جائے :علامہ ساجد علی نقوی

qaid-e-millat-6شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ خان پور کے خلاف جمعہ ٢٠ جنوری کو پاکستان

کے تمام صوبوں میں احتجاج کے طور پر منایا جائے

سانحہ خان پور کے خلاف ملتان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے سانحہ خان پور کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے گھناؤنے جرم کرنے والے درندوں کاکسی بھی مسلک سے تعلق نہیں ہوتا،ہم عزاداری کومکمل آزادی سے منائیں گے ، ہمارے ملک کا آئین ہمیں اس بات کی اجازت دیتاہے کہ ہم جب بھی اورجہاں بھی چاہیں عزاداری برپاکرسکتے ہیں، میں کسی لائسنس کو قبول نہیں کرتا اگرپارلیمنٹ میں عزاداری کو محدود کرنے کاکوئی بل پیش کیاگیاتوہمارے لئے قابل قبول نہیں ہوگا،یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام فرقوں کے ماننے والوں کوتحفظ فراہم کرے ۔ قائدملت جعفریہ نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت قانون اور حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ، عزاداری امن کا پیغام دیتی ہے، دہشت گردی کے ایسے واقعات سے عزاداری کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ قائد ملت جعفریہ نے تمام ائمہ مساجد ،جعفریہ اسٹوڈنٹس ،جعفریہ یوتھ سمیت تمام کارکنوں اورملت جعفریہ سے بروز جمعہ ٢٠ جنوری کو یوم احتجاج کے طور پر منانے کے لئے کہا ہے-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button