پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی دہشتگردی، شیعہ نوجوان آصف شہید

shiitenews shaheedنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد کے رہائشی آصف نامی شیعہ نوجوان کو کالعدم سپاہ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے شہید کردیا ہے۔

تفصیلی معلومات کے مطابق کراچی کے علاقے کھارادر سے تعلق رکھنے والے اور ناظم آباد کے رہائشی محمدآصف ولدمحمد قاسم نامی شیعہ نوجوان جو کچھ ماہ پہلے ہی شیعہ ہوئے تھے۔ آج شہید ہوگئے۔ آصف نامی شیعہ نوجوان کو شیعہ ہونے کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھی مگر آصف بے خوف و خطر حسینیت کے پرچم کو تھامے اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہے۔ جو ناصبی کارندوں کو ہر گز پسند نا آیا چنانچہ آصف کو کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اغوا کرلیا اور تشدد کے بعد دہشتگرد آصف کی بوڈی کو سہراب گوٹھ میں پھینک کر فرار ہوگئے۔آصف کی بوڈی کو قریبی مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر کے مطابق شیعہ نوجوان آصف موقعے پرہی شہید ہوگئے ہے۔آصف کودہشتگردون نے تین گولیاں ماری ہے جو اُن کے سر پے لگی ہے۔ شہید آصف کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہرین کھارادر نزد اللہ رکھا پارک کے نزدیک شہید آصف کے والد کے گھرمیں ادا کی جائے گی۔

افسوس کی ساتھ کہنا پرتا ہے کہ دہشتگردوں کی آزادانہ سرگرمیامیوں کو حکومتی اور سکیورٹی ادارے کنٹرول کرنے میں ناکام نطر آئے ہے۔ ملسلسل دہشتگرد کے ہاتھوں معصوم نہتے شیعہ مومنین کا قتل عام انتہائی قابل تشویش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button