پاکستانی شیعہ خبریں
خیر پور: ملت جعفریہ کا دھڑنا کامیاب ,غلام مصطفی شاہ رہا
شیعہ رہنماغلام مصطفیٰ شاہ کے جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کے خلاف ملت تشیع خیرپورکے زیراہتتام ڈی پی او آفس کے سامنے عظیم الشان دھرنادیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گرد تنظیم کی فتنہ انگیزسرگرمیوں کے خلاف پرامن احتجاج پرانتظامیہ نے شیعہ رہنماغلام مصطفی شاہ کوجھوٹے مقدمے میں گرفتارکرلیا،انتظامیہ کی ناانصافی اورشرپسندوں کی پشت پناہی اورغلام مصطفی شاہ کے جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کے خلاف ملت جعفریہ نے ڈی پی او آفس کے سامنے دھرنادیاگیا۔ مظاہرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے شرپسند عناصر اپنی فتنہ انگیزی میں مصروف ہیں بارہا یادہانیوں کے باوجود نہ صرف انتظامیہ شرپسندعناصرکو لگام دینے میں ناکام رہی ہے بلکہ ان کی سرپرستی اورپشت پناہی کی جاری ہے، جس کا ثبوت نامزدملزمان کی گرفتاری کے بجائے محب وطن اوراتحاد وامن کے راہی جناب غلام مصطفی شاہ کی جھوٹے مقدمے میں گرفتاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق علامہ ارشادحسین شاہ، علامہ اسداقبال زیدی، مولانامظہرعباس نقوی، میجرعلی عباس، منورشاہ سمیت ٥٠ سے زائدعمائدین ملت جعفریہ نے ڈی پی او آفس میں گرفتاری پیش کی مگرپولیس نے عمائدین ملت جعفریہ کی گرفتاری لینے سے انکارکردیا، جس پر عمائدین ملت جعفریہ نے اعلان کیا کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنے کاسلسلہ جاری رہے گا، عمائدین کے اعلان پر پوری رات عزاداری کاسلسلہ جاری رہا، نمازتہجد ڈی پی او آفس کے سامنے ادا کی گئی جبکہ نماز فجر با جماعت ایس ایس پی آفس کے سامنے اداکرنے کا اعلان کیا گیا۔
انتظامیہ نے عمائدین ملت جعفریہ کے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ آدھے گھنٹے تک غلام مصطفی کو رہاکردیا جائے گا مگرعمائدین نے کہا کہ تمام مطالبات کی منظوری اورغلام مصطفی شاہ کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا بالآخر انتظامیہ نے ملت جعفریہ کے مطالبات پرگھٹنے ٹیک دئے اور صبح ٥ بجے غلام مصطفی شاہ کو رہا کردیا اور بقیہ مطالبات پر عمل در آمد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ جس کے بعد مومنین نے جلو س کی صورت میں غلام مصطفی شاہ کا استقبال کیا اور پر جوش اور جذبہ کے ساتھ عمائدین ملت جعفریہ کی کامیابی پر جشن منایا۔