کوہستان میں شیعہ مسافروں پر فائرنگ سے19افراد شہید،7زخمی

قریب مسلح دہشتگردوں نے بس 8371روک کر مسافروں کو اُتارکران کا شناختی کارڈ چیک کیا، جس کے بعدانہیں ایک قطارمیں کھڑا کرکے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس میں 19 مومنین موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو کوہستان اور گلگت کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا ۔ جب کہ زخمیوں کی حالت شدید نازک بتائی جاتی ہے ۔ مسافر بس میں 28 افراد سوار تھے ۔ 3 خواتین اور 3 بچے تھےاس خبر کو موصول ہونے تک پولیس جائے وقوع پر نہیں پہنچی تھی ۔ گلگت اور دیگر علاقوں میں اس خبر کو سنتے ہی مومنین نے شدید احتجاج شروع کر دیا اورحکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سانحہ کے مجرموں کو بے نقاب کر کے سخت سزا دی جائے۔
آج صبح گلگت کے راستے میں شہید کیئے جانے والے مومنین کے نام یہ ہیں۔
رضا علی
حسین علی
کریم عباس
انیس حسین
کلیم عباس
حشمت چنگیزی
محسن عباس
محمد عباس
مبشر
ادریس علی
اویس حسین
کلیم عباس "برماس”۔
فراز حسین
فرحان علی
تہسین عباس
سقلین
اسد زمان
عنبرین
فاطمہ