پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کوہستان، شہداء کی نماز جنازہ ادا، گلگت میں کرفیو نافذ، اسکردو میں مظاہرے جاری

 

shiitenews gilgit namaz janaza of Kohistan martyrsاسکردو ميں اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن نے چوک يادگار شہدا پر احتجاج کيا، استور ميں واقعے کيخلاف ہڑتال کي جا رہی ہے، مرکزی بازار ميں واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرين نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کيا۔ شہر ميں تمام تعليمی و سرکاري ادارے بند ہيں اور ٹرانسپورٹ غائب ہے۔

کوہستان دہشتگردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ گلگت میں ادا، گلگت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آج دوپہر سے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ گلگت بلتستان میں کوہستان دہشتگردی کے واقعے کے بعد صورتحال سخت کشیدہ ہے، گذشتہ روز دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی تھی، صوبائی حکومت نے یکم مارچ تک تعلیمی، سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بند جبکہ عوام کے بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگائی تھی۔ سکیورٹی کے پیش نظر گلگت غذر روڈ دوسرے روز بھی بند ہے جبکہ گلگت میں دوپہر سے غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے غذر راولپنڈی بس سروس بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دی۔ گزشتہ روز راولپنڈی سے گلگت آنے والی مسافر بس کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن کا تعلق اسکردو اور ہنزہ نگر سے تھا۔

دیگر ذرائع کے مطابق کوہستان ميں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے ميں جاں بحق ہونيوالے 16 افراد کي نماز جنازہ ادا کر دي گئي، گلگت ميں کرفيو نافذ ہے، واقعہ کے خلاف مختلف شہروں ميں احتجاج کيا جا رہا ہے، وفاقي وزير داخلہ رحمن ملک گلگت پہنچ گئے ہيں۔ گذشتہ روز کے سانحے کے بعد گلگت اور ہنزہ نگر ميں کشيدگي ہے ،گلگت ميں دوپہر بارہ بجے سے کرفيو نافذ ہے، سانحہ ميں جاں بحق ہونے والوں کي اجتماعي نماز جنازہ اماميہ جامع مسجد ميں ادا کي گئي، جس کے بعد ميتوں کو ان کے آبائي علاقوں کي طرف روانہ کر ديا گيا۔ دنيور اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے گلگت کي طرف احتجاجي لانگ مارچ شروع کر ديا ہے،کسي بھي ہنگامي صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوليس کي بھاري نفري طلب کرلي گئي۔

اسکردو ميں اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن نے چوک يادگار شہدا پر احتجاج کيا، استور ميں واقعے کيخلاف ہڑتال کي جا رہي ہے، مرکزي بازار ميں واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرين نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کيا۔ شہر ميں تمام تعليمي و سرکاري ادارے بند ہيں اور ٹرانسپورٹ غائب ہے۔ وزيراعلٰي گلگت بلتستان نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کو في کس دس لاکھ روپے اور قريبي عزيز کو نوکري دينے کا اعلان کيا ہے۔ دوسري جانب وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کي ہدايت پر گلگت پہنچ گئے ہيں.

ادھفر سانحہ کوہستان کے خلاف اسکردو میں آج دوسرے روز مظاہرے جاری ہیں۔ شہر میں تاجروں نے مکمل شٹر ڈاون ہڑتا ل کر رکھی ہے اور تمام سرکاری دفاتر بند ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، خیبر پختونخواہ کی حکومت اور دہشتگردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ گزشتہ روز کوہستان میں پیش آنے والے واقعے کے خلاف آئی ایس او کے کارکنوں نے یاد گار شہدا پر ٹائر جلا کر اطراف کی سڑکیں بند کر دی۔ شہر میں تاجروں نے آج دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی ہوئی ہے۔ ادھر سب ڈویژن شگر میں بھی مکمل شٹر ڈاوں ہڑتال کی جا رہی ہے اور سینکڑوں افراد نے حسن شہید چوک پر دھرنا دیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے اسکردو شگر روڈ کئی گھنٹوں سے بند ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعطیل کے اعلان پر گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سرکاری دفاتر اور اسکول بند ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button