امریکی فوج کی اسلام دشمن کاروائیاں امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہیں۔محمد رضوی صدر
کراچی(پ۔ر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی ، کوہستان میں شیعہ مومنین پر حملے اور پاکستان میں مسلسل جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے، مرکزی احتجاج جامع مسجد نور ایمان میں کیا گیا۔احتجاج سے خطاب
کرتے ہوئے آئی ایس او کراچی کے صدر برادر محمد رضوی نے کہا کہ امریکی اور نیٹو افواج نے بار بار قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے اپنی یہودی سوچ کا اظہار کردیا ہے ۔امریکہ ، اسرائیل اور دوسرے یہودی ممالک دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں اور مسلمان ممالک کے سربراہان امریکہ اور دیگر یہودی ممالک سے دوستیاں بڑھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کو چاہیئے کہ وہ ان یہودی ممالک کا ہر فورم پر بائیکاٹ کریں ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مرزا یوسف حسین کا کہنا تھا کے اس میں کچھ شک نہیں کے پاکستا ن میں جاری شیعہ نسل کشی میں امریکہ ، برطانیہ اور اسرائیل ملوث ہیں ۔ امریکہ پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کرانا چاہتا ہے لیکن یہاں کے غیور عوام اس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔کراچی سے لے کر گلگت اور پاراچنار تک ہر شہر اور گاؤں میں شیعہ مسلمانوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ پاکستا ن گزشتہ ساٹھ سال سے ظلم وستم برداشت کر رہی ہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ چھوٹے سے چھوٹے مسئلے پر
سموموٹو ایکشن لیتی ہے لیکن اسے پاکستان میں جاری محب وطن شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ نظرنہیں آتی۔مظاہرے میں شریک شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکہ، برطانیہ ، اسرائیل اور حکومت پاکستان کے خلاف نعرے درج تھے۔