پاکستانی شیعہ خبریں

فروری کے مہینے میں 68 شیعہ مومنین شہید ہوئے ماہانہ رپورٹ

shiitenews zakhmi shia1ماہ فروری میں میں ہونے والے تمام واقعات کی ایک مختصر رپورٹ پیش کر رہا ہے
سندھ
فروری کے مہینے میں سندھ کے شہر کراچی میں3شیعہ مسلمان ناصبی ٹولہ کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شہید ہوگئے جبکہ 3

شیعہ مسلمان دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔۔
شہید ہونے والوں کے نام درج زیل ہے
نو فروری : آصف شہید
پندرہ فروری: مولانا صداقت حسین شہید
سولہ فروری: کاظم علی شہید
زخمی ہونے والوں درج زیل ہے
پہلی فروری: جعفر زخمی
دس فروری: تخلیق حیدر زخمی
بارہ فروری: ڈاکٹر نجمی زخمی
پنجاب
فروری کے مہینے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کالعدم سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور طالبان دہشتگردوں کی دہشتگردی کی وجہ سے 1 مومن شہید ہوئے جن کو 27 فروری کے دن نشانہ بنایا گیا شہید ہونے والے شہید کا نام علامہ ثقلین تھا۔ جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 11 فروری کے دن ناصر عباس زخمی ہوگئے۔
گلگت بلتستان
فروری کے مہینے میں گلگت بلتستان میں 20مومنین شہید ہوئے۔ 19 مومنین کو سانحہ کوہستان کے نتیجے میں شہید کیا گیا جبکہ 1 اور مومن زبیر علی کو 29 فروری کو نشانہ بنایا گیا۔
خیبر پختون خواہ
فروری کے مہینے میں دہشتگردوں نے 44 شیعہ مومنین کو نشانہ بنایا۔ فروری کے مہینے میں خیبر پختون خواہ میں شیعہ نسل کشی کا شکار ہونے والے مومنین کی تعداد پاکستان کے تمام صوبے سے سب سے زیادہ ہے، 13 فروری کو کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے خیبر مختون خواہ کے شہر ایبٹ آباد میں عظمت عباس کو نشانہ بنایا۔ جبکہ 17 فروری کو 35 یا 35 سے زائد مومنین کو ایک بازار میں بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ 18 فروری کو بازار میں ہونے والے بم دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے والے مومنین پر ایف سی کے اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزید 8 مومنین شہید ہوگئے۔
بلوچستان
فروری کے مہنے بلوچستان سے کوئی خبر موسول نہیں ہوئی۔
المختصر یہ کے فروری کے مہینے میں پورے پاکستان میں68شیعہ مومنین شہید ہوئے۔ سب سے زیادہ شہادتیں صوبہ خیبر پختون خواہ میں ہوئی۔ پورے ملک پاکستان میں بے گناہ شیعوں کا خون بہتا رہا مگر کوئی نہیں جو اِس ظلم کے خلاف بولے۔آزاد میڈیا کے چیمپینوں کے ساتھ جمہوریت اور حق پرستی کا نعرہ لگانے والی تنظیمیں بھی اس ظلم کے خلاف قیام کرنے سے قاصر رہی۔ ہیومن رائٹس کے ادارے فلحال اپنے کاموں میں مصروف ہے اور ہمارے ملک کی عدلیہ کی مثال بلکل ایسی ہی ہے کہ جیسے یزید کا نام نہاد نظام عدل۔
ستمبر 46 مومنین شہید
اکتوبر 18 مومنین شہید
نومبر 11 مومنین شہید
دسمبر 14 مومنین شہید
جنوری 57 مومنین شہید
اور اب فروری میں 68 مومنی شہید

گزشتہ 6 ماہ میں 241شہادتیں

درج بالا رپورٹ کے بعد شیعت کی مظلومیت کے لیے یہ کہنا کافی ہے کہ 182 دنوں میں 241 شیعہ شہید ہوئے۔اگر ان شہادتوں کا حساب فیصد میں نکالا جائے تو پچھلے 6 ماہ میں ہر 19 گھنٹے بعد ایک شیعہ شہید ہوا ہے

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button