پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ کوہستان اور پاراچنار کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی جلسہ

shiitenews quettaہم کوہستان اور پاراچنارکے المناک واقع اورعلامہ حافظ سید ثقلین نقوی کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں – اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ وہ جلدازجلد ملزمان کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے-
سانحہ کوہستان گلگت بلتستان اورسانحہ پاراچنارشہید حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ حافظ سید ثقلین نقوی کے غم میں ایک زبردست احتجاجی

جلسہ عام زیراہتمام مجلس وحدت مسلمین ، بلوچستان شیعہ کانفرنس ، شیعہ علماء کونسل ، ہزارہ قومی جرگہ ، ابوتراب اسکاوٹسکاوٹس مسجد وامام بارگاہ نیچاری علمدارروڈ کوئٹہ میں منعقد کیا گیا – اس احتجاج جلسہ عام میں مومنین نے بھرپورشرکت کی اوران تازہ سانحات پراپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا –
اورحکومت سے احتجاج کی – جلسہ سے جناب محمد علی شاہ نائب صدربلوچستان شیعہ کانفرنس ، جناب حجتہ‌الاسلام‌ والمسلمین‌ خطیب نماز جمعہ ورکن شوریٰ مجلس وحدت مسلمین علامہ سید ہاشم موسوی ، حجتہ الاسلام والسلمین علامہ جمعہ اسدی ، جناب میجرریٹائررڈ نادرعلی صاحب اورعلامہ مہدی نجفی مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل نے خطاب کئیں –
اس موقع پرعلامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کے حالات کوخراب کیا جارہا ہے اورمخصوصاً اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کوزیادہ ٹارگٹ کیا جارہا ہے – علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کوتوان واقعات سے کوئی تعلق ہی نہیں – چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری دیگرواقعات کا توازخود نوٹس لیتے ہیں لیکن گلگت بلتستان اور پاراچنارجیسے انسانیت سوزواقعات انہیں نظرنہیں آتے – افسوس ہے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت اورعدالتیں کسی کوبھی انصاف نہیں دے سکتے – علامہ سید ہاشم موسوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سانحات میں ملوث ملزمان کوجلد گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچائے – اورآخرمیں شہداء کے درجات کی بلندی اورپسماندہ گان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی.

جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ جمعہ اسدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت توخودمختارہے ہی نہیں – بلکہ بیرونی قوتوں کے آلہ کارہے – بیرونی قوتیں جوبھی موجودہ حکومت کوکہتی ہے یہ اسی طرح کرتے ہے – یہاں پرآئے دن معصوم لوگوں کا خون بہایا جارہا ہے جبکہ حکومت بلکول خاموش تماشائی بیٹھی ہے – انہوں نے حکومت سے اس واقعہ میں ملوث عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا –

دیگر مقررین نے بھی سانحہ کوہستان گلگت بلتستان اورسانحہ پاراچنار علامہ حافظ سید ثقلین نقوی کے المناک شہادت پرحکومتی مجرمانہ غفلت کی شدید مذمت کی – اورعدلیہ سے سخت نوٹس لینے اورحکومت سے دہشتگردوں کی گرفتاری کا پرزورمطالبہ کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button