دربار سخی شہباز قلندر کے صحن میں جلسہ عام سے ناصر عباس جعفری کا خطاب
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ سندھ اولیا کی دھرتی ہے اورا س پاک دھرتی کے مکین اولیاء کرام کے راستے پر چلتے ہوئے معاشرتی ناہمواروں کے خاتمہ اور سرزمین وطن پر ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے کلیدی کرداد ادا کر سکتے ہیں ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم
سندھ کے زیر اہتمام 25مارچ کو نشتر پارک کراچی میں منعقد ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کے حوالے سے شروع کی گئی روام رابطہ مہم کے دوران دربار عالیہ سیہون شریف کے
صحن میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے قرآن و اہلبیت کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے قلندر کی دھرتی کے مکینوں کو اس اہم پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی ، انہوں نے کہا سرزمین وطن سے غربت مہنگائی بے روز گاری م دہشت گردی لاقانونیت ، ٹارگٹ کلنگ، بیرونی مداخلت اور کرپن کا خاتمہ ہمار انصب العین ہے اور انشاء اللہ قرآن و سنت کانفرنس میں لاکھوں فرزندان ملت جعفریہ ان سماجی اور معاشرتی برائیوں کے خلاف اجتماعی آواز بلند کریں گے ۔ عوامی اجتماع سے خطاب کے بعد ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صوبائی سیکرٹری علامہ مختار امامی اور دیگر راہنمائوں کے ہمراہ دربار پر حاضری دی۔