پاکستانی شیعہ خبریں

اسپنی روڈ کے واقعے میں ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

shiitenews hazaraشیعہ تنظیموں کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے ۔
کوئٹہ بلوچستان شیعہ کانفرنس، ہزارہ قومی جرگہ، اتحاد تاجران اورشیعہ علماء کونسل نے پودگلی اوراسپنی روڈ کے واقعات میں ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئے حکومت کو48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ۔ جمعرات کوچیف آف ہزارہ قبائل سردارسعادت علی ہزارہ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرسید محمد اشرف زیدی، ہزارہ قومی جرگہ کے

صدرسربراہ حاجی عبدالقیوم چنگیزی، علامہ جمعہ اسدی اوردیگرنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے ہزارہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے جس میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ یہ دہشتگردی اورہزارہ قوم کی نسل کشی کی کوشش ہے ۔ مگرافسوس ناک امرتویہ ہے کہ ان واقعات میں ملوث عناصرکیخلاف آج تک حکومت اورانتظامیہ نے کوئی کاروائی نہیں کی جس سے بات کوتقویت ملتی ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصرکوحکومتی اورانتظامی سطح پرکہیں نہ کہیں سرپرسی حاصل ہے ۔

ان تمام حالات کومدنظررکھتے ہوئے جمعرات کوچیف آف ہزارہ قبائل سردارسعادت علی ہزارہ کی صدارت میں ہزارہ قومی جرگہ، اتحاد تاجران، بلوچستان شیعہ کانفرنس، شیعہ علماء کونسل سمیت دیگرجماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹرنوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی اوردیگربلوچ اورپشتون قبائلی شخصیات پرمشتمل گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائے گا جوتباہ کن حالات پرقابو پانے اورقیام امن کیلئے کردارادا کرے گا ۔ اوروہ علاقے جہاں مسلسل اس قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں ان علاقوں کے ایس ایچ اوزکیخلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے چیف سیکرٹری، پولیس سربراہ سے ملاقات کرکے وہاں ایماندارعملہ تعینات کرنے کیلئے سفارشات تیارکی جائینگی ۔ انہوں نے پودگلی اوراسپنی روڈ کے واقعات میں ملوث عناصرکی گرفتاری کیلئے حکومت کو 48 گھنٹے کے اندرکاروائی نہ کی گئی توملک گیرسطح پرسخت احتجاج کیا جائیگا انہوں‌ نے کوئٹہ اورگردونواح میں دہشتگردوں کی جانب سے علماء اہلسنت کوشہید کرنے کے واقعات کی بھی مذمت کی اورحکومت سے مطالبہ کیا کہ علماء اہلسنت کے قتل میں ملوث افراد کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button