پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ کے مومنین پرفائرنگ کرنے والامتعصب ایس ایچ اوبرطرف
کوئٹہ اسپنی روڈ پردہشت گردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد مظاہرین نے اس بزدلانہ حملے کیخلاف پرامن احتجاج شروع کیا تھا۔ احتجاج کرنے والے مومنین پربروری تھانہ کے ایس ایچ اوامیرمحمد دشتی نے فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں 2 شیعہ نوجوان شہید جبکہ دوزخمی ہوگئےتھے ۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بروری تھانہ کے ایس ایچ اوامیرمحمد دشتی کوبرطرف کردیا گیا ہے ۔ اوران کی جگہ ایس ایچ اوقادر یا ایس ایچ اوعاشق کولانے کی اطلاعات ہیں ۔ نئے آنے والے ایس ایچ اوکا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے بتایا جاتا ہے ۔
یاد رہے ایس ایچ او بروری تھانہ کے فائرنگ کے خلاف شیعہ عمائدین سردارسعادت علی ہزارہ کی سربراہی میں برسراحتجاج تھے ان کا مطالبہ یہی تھا کہ ایس ایچ اوکیخلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں برطرف کردیا جائے ۔