کراچی: کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ شیعہ مومن منصور رضوی زخمی
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے مُسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکہ شیعہ مومن منصور رضوی کو زخمی کردیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق 40 سالہ شیعہ مومن منصور رضوی ولد مُجیب رضوی کو کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے اتوار کی شب کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب نشانہ بنایا۔ شیعہ مومن منصور رضوی ولد مُجیب رضوی کو زخمی حالت میں آغا خان اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق زخمی شیعہ مومن منصور رضوی ولد مُجیب رضوی کو کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے 4 گولیاں ماری جن میں سے 3 اُن کے سینے میں لگیں اور ایک ٹانگ میں لگی۔ آخری اطلاعات کے مطابق شیعہ مومن منصور رضوی ولد مُجیب رضوی کا علاج جاری ہے مومنین سے دُعائے صحت کی اپیل ہے۔زرائع کے مطابق 40 سالہ شیعہ مومن منصور رضوی ولد مُجیب رضوی موجودہ حکمراں سیاسی جماعت سے بھی تعلق رکھتے ہے۔