پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی:امریکی سعودی نواز کالعدتنظیموں کے دہشت گرد وں کی فائرنگ سے وصی جعفری زخمی
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر موجود ابنی دوکان پر بیٹھے تھے کہ امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردو نے فائرنگ کر کے زخمی کردیا ۔وصی جعفری کا تعلق پاک حیدر ی اسکاوٹ سے ہے ۔اطلاعات کے مطابق وصی جعفری کو مستقل امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے تھے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے دہشت گردجنوبی پنجاب کے تھے جو سرائیکی میں بات کر رہے تھے ، وصی جعفری کو کراچی کے مقامی ہسپتال فاطمیہ میں منتقل کیا جاچکا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔واضح رہے کے کراچی میں ایک بار بھر شیعہ نسل کشی کا تیزی سے سلسلہ شروع ہوا ہے گزشتہ 48گھنٹوں میں چھٹا واقع ہے